کم جونگ ان کا ٹرمپ کے نام خط، سربراہ کانفرنس سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع

جمعہ 1 جون 2018 14:00

واشنگٹن۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) شمالی کوریا کا ایک اعلیٰ اہلکاردورہ امریکا کے دوران وہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام لکھا گیا ایک خط امریکی حکام کے حوالے کرے گا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی صدر اور شمالی کوریائی رہنما کے مابین اسی ماہ مجوزہ ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت مثبت رہی ہے۔مائیک پومپیو نے کہا کہ ٹرمپ کم جونگ اٴْن کا خط پڑھنے کے بعد 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں حمتی فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :