طالبان اور افغان حکومت کے مابین کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، طالبان ترجمان

جمعہ 1 جون 2018 14:00

طالبان اور افغان حکومت کے مابین کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، طالبان ترجمان
کابل۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) افغان طالبان نے خفیہ امن مذاکرات کے حوالے سے ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار کے بیان کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے اداروں کوایک تحریری بیان ببھیجا گیا، جس میں لکھا ہے کہ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے رواں ہفتے کابل سے جو بیان دیا، وہ بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام ایسے بیانات افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جنرل نکلسن نے گزشتہ بدھ کے روز کابل میں اپنے دفتر سے پینٹاگون میں صحافیوں سے بات چیت میں دعویٰ کیا تھا کہ درمیانے اور اعلیٰ درجے کی طالبان قیادت افغان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔