کپتان عمران خان ن لیگ کی مزید 2 وکٹیں اڑانے کو تیار

قصور سے ن لیگ کے حاجی صابرانصاری جبکہ شیخوپورہ سے علی اصغرمنڈا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جون 14:02

کپتان عمران خان ن لیگ کی مزید 2 وکٹیں اڑانے کو تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون 2018ء) ::پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ن لیگ کی مزید 2وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں۔تفصیلات کےمطابق الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔اور کپتان عمران خان کا ن لیگ کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔عمران خان آج ن لیگ کی مزید دو وکٹیں اڑائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے2 سابق اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی ارکان کی عمران خان سےملاقات متوقع ہے۔

پی ٹی آئی زرائع کے مطابق حاجی صابرانصاری اورعلی اصغرمنڈاکا پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔حاجی صابرانصاری قصور جبکہ علی اصغرمنڈا شیخوپورہ سےن لیگ کےارکان اسمبلی تھے۔دونوں سیاسی رہنما عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔

دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔

جے یو ایف،،،،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔کپتان عمران خان نے پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے60 سے زائد،،،پیپلز پارٹیکے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔