محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے رائے جاوید احمد (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 1 جون 2018 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے سابق ممبر (پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رائے جاوید احمد (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سیشن کا انعقادمحکمہ پی اینڈ ڈی کمپلیکس لاہور میں کیا گیا۔تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان سمیت صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، ممبران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر شبانہ حیدر، ڈاکٹر عابد بودلہ، آغا وقار جاوید، مختار احمد ناول، محمود الحسن، صداقت حسین، سینئر چیفس و چیفس ڈویلپمنٹ سیکٹرز، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شاہد عادل، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر امان اللہ، ڈائریکٹر (PERI) ڈاکٹر ممتازانور، محکمہ پی اینڈ ڈی کے دیگر انتظامیہ افسران اور مرحوم کے لواحقین نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس سیشن کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے سابقہ ممبر پی اینڈ ڈی مرحوم رائے جاوید کی حکومتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے لواحقین کا محکمہ پی اینڈ ڈی میں منعقد کردہ تعزیتی ریفرنس میں ایصال ثواب کی محفل میں بھرپور شرکت پر ان کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ مرحوم رائے جاوید انتہائی خوش لباس اور کم گوکے مالک تھے۔

انہوں نے اپنی سروس کے دوران بڑی لگن ، محنت اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئیے۔ تعزیتی ریفرنس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کہا کہ مرحوم رائے جاوید انتہائی مخلص ، سادہ اور سٹیل کی طرح تھے۔ سرکاری ملازمین کے علاوہ عام لوگوں کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہتے تھے۔ لوگ ان سے بہترین رہنمائی کیلئے ان کے دفتر کے چکر لگاتے تھے۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحوم رائے جاوید کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے مشترکہ طور پر دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :