Live Updates

کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی فیصلوں کے خلاف چلائی گئی ، مریم اورنگزیب

جمعہ 1 جون 2018 14:44

کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی فیصلوں کے خلاف چلائی گئی ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی فیصلوں کے خلاف چلائی گئی ہے جو فیصلہ آیا وہی بات محمد نواز شریف کررہے ہیں‘ کے پی کے عوام کے ساتھ جو پانچ سالوں میں ہوا اس کا بوجھ عمران خان کے دل سے کبھی نہیں ہٹے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی پر خواجہ آصف کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ آیا ہے ہمارے لئے یہ وہی فیصلہ ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا اقامے کی وجہ سے۔

نیب میں ریفرنسز پر ریفرنسز دیئے گئے اور ایک بھی کرپشن کا پیسہ ثابت نہیں ہوسکا۔ جس طرح آج کا فیصلہ آیا ہے اسی طرح پاکستان کی عدلیہ نواز شریف کے فیصلے کو کالعدم قرار دے گی۔

(جاری ہے)

جو فیصلہ آیا ہے وہی بات نواز شریف کررہے ہیں۔ کمزور فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی فیصلوں کے خلاف چلائی گئی عوام کی عدالت میں آج بھی لوگ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عوام فیصلہ کررہی ہے کارکردگی کی بنیاد پر۔ کے پی کے عوام کے ساتھ جو سلوک ہوا پانچ سالوں میں ہوا اس کا بوجھ عمران خان کے دل سے کبھی نہیں ہٹے گا۔ عمران خان صاحب کا المیہ یہ ہے کہ ان کے دل میں سکون اور صبر نہیں موجود۔ عمران خان کی پانچ سالہ کارکردگی میں جھوٹ انتشار اور یوٹرن ہی نظر آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات