صوبیہ خان سنگاپور سے واپس پاکستان پہنچ گئی‘’’ناگن ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیا

جمعہ جون 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) نامور اداکارہ صوبیہ خان سنگاپور سے واپس پاکستان پہنچ گئی،اداکارہ نے آتے ہی ’’ناگن ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیا،اس کے علاوہ پی ٹی وی کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ بھی ریکارڈ کرائی،صوبیہ خان نے وطن واپسی پر مصروف ترین دن گزارا،اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا میں اپنے کام اور گھر والوں کو پہلی ترجیحی دیتی ہوں۔

(جاری ہے)

میراے کام کی وجہ سے میری پہچان بنی ہے اور میں جو وعدہ کرتی ہوں اس کو ہر ممکنہ حد تک پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔سنگاپور کا میرا دورہ بہت اچھا رہا ہے وہاں بھی کچھ پروجیکٹس التواء کا شکار تھے جن کو مکمل کرانا بہت ضروری تھا۔۔پاکستان واپس پہنچتے ہی اپنے ڈرامے’’ناگن‘‘ کی آخری قسط کی ریکارڈنگ کو مکمل کرایا ہے اس کے علاوہ ایک اور پی ٹی وی کا ڈرامہ ریکارڈ کرا رہی ہو جو عید کے بعد آن ایئر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :