ڈانس کے بغیر کوئی گانا مکمل نہیں ہو سکتا‘ڈانس ،میوسیقی اور فن لازم و ملزوم ہیں‘کور یو گرافر توصیف گیلانی

جمعہ 1 جون 2018 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) کریوگرافر توصیف گیلانی نے کہا ہے کہ ڈانس کے بغیر کوئی گانا مکمل نہیں ہو سکتا‘ڈانس ،میوسیقی اور فن لازم و ملزوم ہیں۔ان تین چیزوں کے بغیر کوئی فلم یا ڈرامہ نامکمل ہیں۔موجودہ دور میں ڈانس کے طریقے بدل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنی فلموں میں بھی نئے انداز کورائج کرنا ہو گا۔کیونکہ بالی وڈ کی ہر فلم میں ڈانس کا اہم رول ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں کوریوگرافر نے کہا پاکستان میں اچھی فلمیں بنانا شروع ہو چکی ہیں۔یہ انڈسٹری کیلئے ایکا چھا شگون ہے ہمیں نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ ان کی وجہ سے ہماری انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہو ئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :