ْشروتی ہاسن نے مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی عکسبندی گوا میں شروع کر دی

جمعہ 1 جون 2018 14:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی عکسبندی گوا میں شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شروتی ہاسن حال ہی میں لندن سے واپس آگئی ہیں جہاں وہ بین الاقوامی موسیقی کے حوالے سے کام میں مصروف تھیں، اور اب انہوں نے مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی عکسبندی گوا میں شروع کر دی، فلم میں شروتی ایک عامل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں شروتی کے ہمراہ ودیوت جموال نظر آئیں گے۔ شروتی ہاسن مہیش منجریکر کی فلم کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد اپنے والد کمل ہاسن کی فلم ’’سباش نیدو‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گی۔

متعلقہ عنوان :