سوناکشی سنہا 31 برس کی ہو گئیں ‘سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی

جمعہ 1 جون 2018 14:46

سوناکشی سنہا 31 برس کی ہو گئیں ‘سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا 31 سال کی ہو گئیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ گرل سونا کشی سنہا 2 جون 1987ء کو معروف اداکار شترو گھن سنہا کے گھر پیدا ہوئی تھیں اور ابتدا میں وہ بہت موٹی تھیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ اور فلموں میں انٹری دینے کیلئے انہوں نے خود کو فٹ کر لیا۔ سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم دبنگ سپر ہٹ رہی اور ان کا ڈائیلاگ’’صاحب مار سے نہیں پیار سے ڈر لگتا ہے‘‘ عوام میں خصوصی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :