’’سنجو‘‘ کے ذریعے سنجے دت کوجاننے کا موقع ملا ، رنبیر کپور

جمعہ 1 جون 2018 14:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ اداکار سنجے دت نے محسوس کیا ہے کہ میں نے بہت ایمانداری اور بہتر انداز میںان کی زندگی کی نمائندگی کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تو میری الماری پر سنجے سر کے پوسٹرز چسپاں ہوتے تھے اور مجھے فلم ’’سنجو‘‘ کے ذریعے انہیںجاننے کا موقع ملا، میں جانتا ہوں کہ میں ان جیسی عمدہ اداکاری نہیں کر سکتا لیکن جو بھی ہو میں بطور انسان اور یہاں تک کہ اس فلم کے زریعے میں اپنی زندگی میں واقعی چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اور میرے کام کو پسند کریں کیونکہ وہ ایک ایسے انسان ہیں جن کی میں عزت کرتا ہوں اور انہیں دیکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :