رنبیر کپور جی کیو انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے

جمعہ 1 جون 2018 14:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جی کیو انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جی کیو انڈیا میگزین نے جون کے تازہ شمارے کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور نے گہرے جامنی رنگ کے پھولوں والی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار رنبیر کپور اداکار سنجے دے کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :