سپریم کورٹ ‘لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وی سی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی

ہمیں معلوم ہے عظمیٰ قریشی کے معاملے پر کون مشکلات پیدا کررہا ہے‘ ایک سیاسی شخصیت ہیں جنہیں بہت باتیں کرنا آتی ہیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دوران سماعت ریمارکس

جمعہ جون 14:50

سپریم کورٹ ‘لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وی سی کی تقرری سے متعلق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وی سی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں مستقل وی سیز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اے جی پی نے بتایا کہ وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی معطلی کا حکم نامہ نہیں ملا۔ تحریری حکم نامہ نہ ملنے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے عظمیٰ قریشی کے معاملے پر کون مشکلات پیدا کررہا ہے۔ ایک سیاسی شخصیت ہیں جنہیں بہت باتیں کرنا آتی ہیں۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وی سی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہفتہ تک ملتوی کردی گئی۔