ْٹھنڈا میرا میں دو گروپوں میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ، دو نوجوان قتل اور ایک شدید زخمی

جمعہ جون 14:52

ایبٹ آباد۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ٹھنڈا میرا کے مقام پر افطاری کے بعد دو گروپوں میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ کے نتیجہ میں دو نوجوان قتل اور ایک شدید زخمی ہو گئے، ریڑھی ہٹانے کے تنازعہ پر دونوں گروپوں میں دن کے وقت بازار میں جھگڑا ہوا، افطاری کے بعد دوبارہ جھگڑا کے دوران فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ کی پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی، نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لوئر ملک پورہ میں ٹھنڈا میرا کے مقام پر معمولی تکرار کے بعد محمد اظہر حسین، حمزہ اور ابراہیم نے فائرنگ کر کے محمد علی اور محمد زبیر کو قتل کر دیا، فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور دونوں نوجوانوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیں۔ مقتولین کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔