ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ملازمین کی صحت اور تحفظ کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

ریڈیشن شعائوں کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے ملازمین کو ڈوسی میٹرز مہیا کئے گئے، سربراہ شعبہ ریڈیالوجی

جمعہ 1 جون 2018 14:54

ایبٹ آباد۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ایوب تدریسی ہسپتال ایبٹ آباد ملازمین کی صحت اور تحفظ کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ملازمین کو لگنے والی ریڈیشن شعائوں کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے ملازمین کو ڈوسی میٹرز مہیا کئے گئے ہیں۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق یہ ریڈیالوجی، پتھالوجی، کیتھ لیب، لتھو ٹرپسی اور آرتھوپیڈک میں کام کرنے والے ان ملازمین کو مہیا کئے گئے ہیں جو ان مشینوںکی شعائوں سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔

یہ میٹرز ان ملازمین کو پہنچنے والی شعائوں کی شرح کو نوٹ کرتا ہے، اس کا مقصد ملازمین کی صحت کا تحفظ ہے۔ یہ میٹرز ریڈیشن پروٹیکشن کمیٹی اور ریڈالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مہیا کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جہانزیب خان اور منیجر ریڈیالوجی کامران خان کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔ گذشتہ کچھ عرصہ میں ریڈالوجی ڈیپارٹمنٹ میں واضح بہتری دیکھنے میں نظر آئی ہے، ڈیپارٹمنٹ میں تمام مشینیں مکمل طور پر کام کر رہی ہیں، شعبہ کیلئے مزید الٹرا سائونڈ مشینیں اور مکر ڈاپلر خریدے گئے۔

ڈاکٹر جہانزیب کی کوششوں سے انتہائی نگہداشت کے شعبوں کو پورٹ ایبل ایکسرے مشین مہیا کی گئی جس سے انتہائی سیریس مریضوں کے ایکسرے ان کے بستر پر ہی لئے جاتے ہیں۔ شعبہ کیلئے ہائی ڈیفینیش ڈیجٹیل ایکسرے مشین بھی خریدی جا چکی ہے جس کی تنصیب کا عمل جاری ہے اور رمضان کے بعد سے عوام کو یہ سہولت مہیا کر دی جائے گی، اس کے علاوہ شعبہ کیلئے مزید نئی جدید مشینوں کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے۔

ریڈالوجی ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے عوام کو اپنی سہولیات مہیا کرتا ہے جس میں ایم آر آئی، سی ٹی سکین، الٹرا سائونڈ، ایکسرے اور فلورو سکوپی کی سہولت موجود ہے، شعبہ میں تمام مشینیں بالکل فعال ہیں اور ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہیں جس سے نہ صرف ملازمین کو سہولت حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام کیلئے بھی وقت کی بچت اور آسانی ہے۔ گذشتہ برس 2017ء میں 130,091 مریضوں کو ایکسرے کی سہولت، 16000 مریضوں کو سی ٹی سکین، 6000 مریضوں کو ایم آر آئی اور تقریباً 40,000 مریضوں کو الٹر اسائونڈ کی سہولت مہیا کی جائے گی، نئی مشینوں کے آنے سے ایک کثیر تعداد میں مریض فائدہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :