قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے

یہ ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کوششوں میں تیزی لایا ہے، ڈی جی نیب خیبر پختونخوا

جمعہ جون 14:54

قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے
ہری پور۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، یہ ادارہ اپنے مقاصد یعنی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمہ سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے۔ ان خیالات اظہار فرمان الله خان ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوانے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے عوام کی شکایات براہ راست سنیں، تقریباً 42 افراد نے ڈائریکٹر جنرل کے روبرو پیش ہو کر اپنی شکایتیں پیش کی۔ شکایتیں زیادہ تر محکمہ تعلیم،، محکمہ صحت، مضاربہ مشارکہ کاروبار،، ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا، واسا، پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز اور حج سکیم کے بار ے میں تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل فرمان الله خان نے شکایات سنی اور موقع پر احکامات صادر فرماتے ہوئے کہا کہ تمام شکایات پر کارروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہو گی۔ نیب خیبر پختونخوا، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن اور مشن کے مطابق ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوام کی بہبود کیلئے بدعنوانی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔