ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا افغان کیمپوں پر چھاپہ ،

بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی دکانیں سیل

جمعہ 1 جون 2018 14:54

ہری پور۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے افغان کیمپوں پر چھاپہ مار کر غیر معیاری بیمار جانوروں کا گوشت فروحت کرنے والے قصابوں کی دکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ افغان کمپ نمبر 15 اور 6 میں غیر معیاری اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے 10 قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی دکانوں کو سیل کر کے ان کو حراست میں لیا جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی ایسے افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :