رابطہ عالمی اسلامی اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار ریلیف ویلفیئر اینڈ ڈوپلمنٹ کے زیراہتمام یوم یتیم منایا گیا

سعودی عوام پوری دنیا میں خدمت انسانیت کر رہی ہے ،اس سے دل کو سکون اور اطمینان ملتا ہے، نائب سفیر سعودی حکومت

جمعہ 1 جون 2018 14:54

مانسہرہ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) رابطہ عالمی اسلامی اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار ریلیف ویلفیئر اینڈ ڈوپلمنٹ کے زیراہتمام یوم یتیم منایا گیا۔ یہاں مقامی ہوٹل میں عظیم الشان تقریب منعقد کی گی جس میں نائب سفیر سعودی عرب حبیب الله بخاری، ڈاکٹر جمال ناصر، سعد مسود الحارثی، مولانا سید ہدایت الله شاہ، زمرد خان، مولانا طاہر محمود اشرفی، قاری محمد یوسف، عبداللطیف، جاوید بٹ بہت زیادہ متحرک نظر آئے۔

تقریب کی تلاوت سعد عبدالمجید طالب علم دار علی اسلام آباد، نعت شریف محمد عثمان اور اپنے معزز مہمانوں کا ویل کم ڈائریکٹر آئی آ ئی آر او پاکستان عبدہ محمد ابراہیم عتین نے کیا۔ اس موقع پر نائب سفیر سعودی عرب حبیب الله نے کہا کہ سعودی عوام اور سعودی حکومت پوری دنیا میں خدمت انسانیت کر رہی ہے، بلاتفریق اپنے خدمات جاری و ساری رکھی ہوئی ہیں اور جس سے دل کو سکون اور اطمینان ملتا ہے، یتیمیو ں کی خدمت کرنا ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنا عین عبادت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رابطہ عالم اسلامی اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار ریلیف ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ جنرل محمد ابراہیم عتین نے کہا کہ سعودی عوام کا پاکستانی عوام سے گہرا رشتہ ہے، اسلام ہمیں بھائی چارہ کا درس دیتا ہے، سعودی عوام اور پاکستان عوام کے درمیان جو محبت کا رشتہ ہے وہ قابل دید اور قابل فخر ہے، اسلام الله تعالیٰ کی طرف سے عالم انسانیت کیلئے عظیم الشان لا عمل اور دستور ہے جس میں سب کی رعایت کو ملحوظ رکھا گیا ہے، اقتدار والوں کو حکم دیا گیا ہے کہ رعایا پر ظلم نہ کرے اور رعایا کو حکم دیا گیا ہے کہ انتظامی معاملات میں حکمرانوں کے فیصلوں پر عمل کریں، گویا پورا انظام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے جس میں جذبہ خیر خواہی، باہمی محبت، الفت و مودت، رواداری اور احسان مندی کو بنیادی اور لازمی قرا ر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے اجتماعی نظام کو جس زاویہ سے بھی دیکھا جائے مکمل نظر آتا ہے، اس کی مرکزی خوبی ہے کہ یہ محض چند اشخاص اور وقتی حالات پر ہی انحصار نہیں کرتا بلکہ انسانی نسلوں کی بقاء اور عزت کا محافظ ہے، اس کے حسن معاشرت کی ا یک جھلک یوں بھی دیکھی جا سکتی ہے، نسل انسانی کے وہ گوہر جن سے یتیمی نے ان کے سہاروںکو چھین لیا ہو ، بے آسرا ہو چکے ہوں، اسلام ان کو فوراً اپنی آغوش، محبت و تربیت میں لے لیتا ہے، ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم تاکید مزید کے طور پر دیتا ہے، ان کی کفالت، پرورش، دیکھ بھال کا فریضہ دوسرے مسلمانوں کی سونپتا ہے، ان کو دربدر کی ٹھوکروں سے نجات دلاتا ہے، زمانے کی تلخیوں سے بچانے کا حکم دیتا ہے تاکہ یہ ضائع ہونے سے بچ جائیں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سعد مسود الحارثی رابطہ عالمی اسلامی اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار ریلیف ویلفر اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا کہ مسلمان گھرانوں میں سب سے زیا دہ بہتر گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم موجود ہوں اور اس کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آیا جاتا ہوں، مسلمان گھرانوں میں سب سے برا گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم تو موجود ہوں لیکن اس سے بدسلوکی کی جاتی ہوں، جو شخص الله کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کیلئے کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرتا ہے اس کے ہاتھ کے نیچے جتنے بال آتے ہیں الله کریم ہر بال کے بدلے اس کے نامہ اعمال میں نیکی درج فرما دیتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب جس طرح خدمت انسانیت کر رہا ہے اس کی مثال پیش نہیں کی جا سکتی، جو اعزاز سعودی عرب کو حاصل ہے اور کسی کو حاصل نہیں۔ اس موقع پر زمرد خان نے کہا کہ رابطہ عالمی اسلامی انٹرنیشنل اسلامک ریلیف جس طرح یتیم بچو ں کی کفالت کر رہا ہے وہ قابل دید اور قابل فخر ہے، یہ ان کیلئے تاریخی اعزاز ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر اور رابطہ عا لم اسلامی کی جماعت کو لیکر دل خوش ہو رہا ہے جہاں یتیم بچوں کیلئے خوراک اور لباس فراہم کیا جا ہے، یہ دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے جس پر ہم رابطہ عالمی اسلامی کے شرکاء اور رابطہ عالمی اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل عبدہ محمد ابراہیم عتین کا اور ان کے پوری ٹیم کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

آخر میں جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر صد ر متحد ہ مجلس عمل و سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت شاہ کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔