کینسر کی وجہ سے زندگی ہارنے والے نوجوان علی بنات کا وہ پیغام جو وہ مرنے کے بعد لوگوں تک پہنچانا چاہتے تھے

ہم اسلام کی پیروی کرنے کی بجائے اپنی خواہشات پوری کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔لیکن زندگی مذاق نہیں ہے، کوئی ایسا کام کریں جو قبر میں اور روزِ محشر آپ کی مغفرت کا سبب بنے،کینسر کے مرض میں زندگی ہارنے والے کروڑ پتی مسلم نوجوان علی بنات کا آخری پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 جون 2018 14:42

کینسر کی وجہ سے زندگی ہارنے والے نوجوان علی بنات کا وہ پیغام جو وہ مرنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم مئی 2018ء) کینسر کے مرض سے موت کے منہ تک جانے والے آسٹریلوی مسلم علی بنات کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔علی بنات ایک بہت ہی امیر شخص تھے لیکن کینسر کی بیماری لاحق ہو نے کے بعد انہوں نے اپنی ساری دولت غریب لوگوں میں بانٹ دی تھی۔علی بنات کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو وہ چاہتے تھے کہ ان کے مرنے کے بعد منظرعام پر آئے،اس ویڈیو میں علی بنات کا کہنا ہے کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ الحمد اللہ میرا دور گزر چکا ہے ۔

میں ان تمام لوگوں کے لیے ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ بنانا چاہتا تھا جنھوں نے پہلے دن سے میرا ساتھ دیا اور مجھے سپورٹ کیا۔اور اس سفر میں میرے ساتھ رہے۔اللہ آپ تمام لوگوں کو اس کا اجر دے گا۔اور آپ مجھے اور میری تنطیم MATW کو سپورٹ کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

میں آپ تمام بہن بھائیوں کو ایک چھوٹی سی نصحیت کرنا چاہتا ہوں۔کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے پاس پماری زندگی میں کاریں،پیسہ اور سب کچھ ہوتا ہے۔

لیکن جب میں کینسر کے مرض میں مبتلا تھا تو مجھے بہت سارے لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے تھے کہ آپ کو جنت ملے گی۔آپ نے مسلم کمیونٹی کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔لیکن یہ کچھ بھی نہیں ہے۔یہ ہم پر اللہ کی ایک مہربانی ہے۔ہم میں سے بہت لوگوں کو اللہ کی طرف سے اس بات کا پتہ نہیں ہوتا کہ ہماری موت کب آنی ہے۔ہم میں سے کچھ لوگ بلکہ اکثر لوگ اس دنیا سے اچانک چلے جاتے ہیں۔

ہم نے بہت ساری ایسی کہانیاں سنی ہیں جس میں لڑکے لڑکیاں کلبوں میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔اس لیے میرے بہن بھائیوں اپنی زندگی میں ایک مقصد بنا لیں۔اور ایک منصوبہ بنائیں جس پر آپ کام کر سکیں۔اگر آپ خود یہ کام نہیں کر سکتے تو آپ کسی اور کے ساتھ مل کر فنڈنگ کے زریعے بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔لیکن آپ کچھ نہ کچھ ضرور کریں کیونکہ ا سکی آپ کو روز محشر ضرورت ہو گی۔

اور وہ بہن بھائی جو اس زندگی کے پیچھے ہیں ان کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زندگی کے دن گزر جاتے ہیں اور بہت کچھ بدلتا رہتا ہے لیکن ہم اسلام کی پیروی کرنے کی بجائے اپنی خواہشات پوری کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔لیکن زندگی مذاق نہیں ہے ۔ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔میں کبھی کبھی اپنےبیڈ پر لیٹ کر بہت روتا ہوں۔ہماری زندگی میں اللہ کچھ ایسے لوگ لاتا ہے جن کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں ہوتا کہ وہ ہماری زندگی میں شامل ہوں گے۔

اور کچھ ایسے دوست بن جاتے ہیں جب کے بارے میں آپ کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔جب میں سفر کرتا تھا تو اس دوران میں بہت سے لوگوں سے ملا۔جب میں اسپتال میں تھا اور مجھے کینسر تھا تو دبئی اور برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں سے لوگ مجھ سے ملنے آتے۔یہ ہمیشہ رہنے والے اللہ کی طرف سے محبت ہے۔وہ لوگ جو بیمار ہیں یا پریشان ہیں ان لوگوں کو یہی پیغام دوں گا کہ پریشان مت ہو۔

اللہ آپ لوگوں کے پاس کچھ ایسے لوگ بھیجے گا جس کی آپ کو توقع بھی نہیں ہو گی۔اگر آپ کو واقعی کسی ضرورت ہے تو آپ کو بس اللہ پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔میری سب کے لیے ایک نصحیت ہے کہ آپ کچھ اچھا کر کے لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔آپ نے زندگی میں جو کچھ بھی کیا ہے اللہ آپ کو اس کا ضرور اجر دے گا۔وہ تمام لوگ جو اسلام کی طرف آئے ہیں روز محشر ان کو اس کا ضرور اجر ملے گا۔اس لیے اپنی زندگی میں ایسے کام ضرور کریں جو قبر میں اور اس کے بعد بھی آپ کی مدد کر سکیں اور آپ کے لئے مغفرت کا سبب بن سکے۔علی بنات کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: