کینیڈا کا رد عمل میں امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا اعلان

جمعہ 1 جون 2018 14:55

کینیڈا کا رد عمل میں امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا اعلان
اوٹاوا۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) کینیڈا نے جوابی رد عمل میں امریکا سے در آمد ہونے والی تقریباً 12 ارب 80 کروڑ ڈالر کی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ فیصلے کا اعلان اسی دن کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور وزیر خارجہ کریسٹیا فریلینڈ نے اوٹاوا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ کینیڈا امریکاکی جانب سے محصولات سے متعلق فیصلے کی سخت مخالفت کرتا ہے اور ان کے فیصلے سے اقتصادی ساتھی امریکہ کو جوابی اقدامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔ وزیر خارجہ کرسٹیا نے کہا کہ جوابی اقدام میں کینیڈا کی جانب سے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا فیصلہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :