چینی صدر شی جن پنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا کانفرنسکے نام تہنیتی پیغام

جمعہ جون 14:55

بیجنگ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء)شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق صدرشی جن پنگ نے اپنے پیغام میں سب سے پہلے شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اورشرکاء کا پرخلوص خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا مختلف ممالک کے عوام کے درمیان روابط میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر تا ہے۔ ایک سا ل قبل انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی اور اس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم میں افرادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مذکورہ سمٹ تنظیم کے رکن ممالک کو آپس میں جوڑنے کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی۔