چین اور جرمنی کو عالمی استحکام کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ

جمعہ جون 14:55

برلن۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں،ہمیں اہم اور مشکل مسائل کا سامنا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ماس کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یک پہلویت اور تجارتی تحفظ پسندی بھی بڑھ رہی ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور جرمنی کو ذمہ دار ممالک اور ہمہ گیر تزویراتی شراکت دار کی حیثیت سے دنیا پر مثبت اثرات ڈالنے اور عالمی استحکام اور اس کے تحفظ کے لئے بھر پور مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

وانگ ای نے کہا کہ فریقین تعاون کے تحت باہمی سرمایہ کاری کی حمایت کریں گے۔ چینی منڈی کو مزید وسعت دینے سے جرمن صنعتی اداروں کی ترقی کے مزید وسیع مواقع میسر ہوں گے ۔

چین امید کرتا ہے کہ جرمنی بھی اپنے ملک میں چینی صنعتی اداروں کی سرمایہ کاری کے لئے معقول اور مثبت رویہ رکھتے ہوئے ساز گار ماحول اور پائیدار قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمنی کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے اپنائے گئے رویے کو سراہا اور کہا کہ چین جرمنی کا ٹھوس منصوبوں کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :