نگران وزیراعظم جسٹس( ر)ناصر الملک کو وزیراعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

جمعہ 1 جون 2018 14:55

نگران وزیراعظم جسٹس( ر)ناصر الملک کو وزیراعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس( ر)ناصر الملک کو وزیراعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ قبل ازیں انہوں نے ایوان صدر میں نگران وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایوان وزیراعظم آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نگران وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ جسٹس (ر) ناصر الملک نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ وہ اس موقع پر ایوان وزیراعظم میں سینئر حکام سے بھی ملے۔

متعلقہ عنوان :