Live Updates

ن لیگ کو اب تک کاسب سے بڑا جھٹکا

نواز شریف اور شہباز شریف کا دیرینہ دوست تحریک انصاف میں شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جون 2018 14:52

ن لیگ کو اب تک کاسب سے بڑا جھٹکا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کا وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا مسلم لیگ ن کے لیے ایک بہت بڑا جھٹکا تھا تاہم اب پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رہنما ذوالفقار کھوسہ نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذوالفقار کھوسہ نے آج پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ہوا کا رُخ عمران خان بنے ہوئے ہیں، یہ تمام وہ سیاسی رہنما ہیں جو الیکشن سے قبل ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر اسی پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں جس کے الیکشن جیتنے کے چانسز زیادہ ہوں۔

گذشتہ کچھ ماہ میں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن سمیت پیپلز پارٹی کی بھی کئی وکٹیں اُڑائی ہیں ۔ پیپلز پارٹی میں سے جو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ان میں فردوس عاشق اعوان، بابر اعوان اور ندیم افضل چن سہر فہرست ہیں، جبکہ ن لیگ کے بھی بھی کئی رہنما حکومتی جماعت کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، مسلم لیگ ن کو قومی و صوبائی اسمبلی کے تگڑے اُمیدوار ڈھونڈنے میں شاید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کس کو ٹکٹ دی جائے اور اُمیدوار کہاں سے لایا جائے، یہ معاملہ مسلم لیگ ن کے لیے درد سر بن گیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات