شمالی کوریا کی روس سے امریکہ کے رویے غالبانہ کی شکایت

روسی وزیرخارجہ کی کم جونگ سے ملاقات،روس کے دورے کی دعوت،شمالی کوریا کے سربراہ نے قبول کرلی

جمعہ 1 جون 2018 15:03

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) شمالی کوریا نے امریکہ کے سیاسی برتری پر مبنی اور غالبانہ رویے کی شکایت کرتے ہوئے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں سرگے لاوروف نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے کم جونگ اٴْن کو ملاقات کی دعوت بھی دی، جیسے انھوں نے قبول کر لیا۔

پیانگ یانگ میں ملاقات کے دوران کم جونگ اٴْن نے روسی وزیر خارجہ کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو مراحلہ وار ختم کیا جائے۔شمالی کوریا کے رہنما نے سرگے لاوروف کو بتایا کہ کوریائی جزیرے سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن وہ اسے مرحلہ وار ختم کرنے کو ترجیح دیں گے۔

متعلقہ عنوان :