برطانیہ ، بجلی کڑکنے سے 290فٹ اونچی وِنڈ ٹربائن میں آگ بھڑک اٹھی

10لاکھ مالیت کی ونڈ ٹرنائن کا ایک حصہ ٹوٹ گیا،مرمت میںوقت لگے گا،برطانوی حکام

جمعہ جون 15:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) برطانیہ میں آسمان پر بجلی کڑکنے سے جہاں انوکھے نظارے دیکھنے کو ملے وہیں کئی مقامات کو نقصان بھی پہنچا ۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانوی گائوںکی گیارہ سالہ قدیم وِنڈ ٹربائن بھی اس بجلی کی زد میں آگئی اور اس کے پنکھ میں آگ لگ گئی ۔لگ بھگ ایک ملین پونڈ کی290فٹ اونچی اس ونڈ ٹربائن میں لگی آگ اور سیاہ دھواں دور دور تک دیکھا گیا اور لوگ خوفزدہ دکھائی دئیے تاہم فائر بریگیڈڈیاپارٹمنٹ کے مطابق ونڈ ٹربائن کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے جس کی مرمت میں وقت لگے گالیکن اس سے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :