قائمقام صدر آزادکشمیر شاہ غلام قادر کی جسٹس ناصر الملک کو نگران وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھانے پر مبارکباد

جمعہ 1 جون 2018 15:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس ناصر الملک کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نگران وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں مُلک پاکستان کے استحکام، ترقی اور جمہوری نظام کی کامیابی کے لیے وقف کر دیں گے اور قوی امید ہے کہ اُن کے دور میں پاکستان میں غیر جانبدارانہ انتخابات ہونگے۔

(جاری ہے)

جس سے جمہوریت پروان چڑھے گی اور مُلک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ ہماری ساری دُعائیں مُلکی ترقی اور وقار کے لیے ہیں۔ اس میں اللہ پاک ہم سب کو سُرخرو کرے۔