Live Updates

حسن عسکری،اوریا مقبول جان اوریعقوب طاہرکےنام دیدیے

اسپیکر کیساتھ ملاقات میں طےہوا ہےاتوار تک معاملےکوحل کرلیں گے، توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ہے۔پی ٹی آئی رہنماء میاں محمودالرشید کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جون 2018 15:04

حسن عسکری،اوریا مقبول جان اوریعقوب طاہرکےنام دیدیے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حسن عسکری،اوریا مقبول جان اوریعقوب طاہراظہار کے نام دیے ہیں،اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں طے ہوا ہے کہ اتوار تک معاملے کوحل کرلیں گے، توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کا ٹائم طے ہوگا ۔

ملاقات میں طے ہوا ہے کہ اتوار تک معاملے کو طے کرلیں گے۔ محمود الرشید نے کہا کہ حکومت کیطرف سے کہا گیا ہوسکتا ہے ہمارے ناموں میں سے ایک نام پراتفاق ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ہے۔ محمود الرشید نے کہا کہ اسپیکر صاحب کی درخواست پر آج کی میٹنگ ہوئی کہ ڈیڈلاک کی پوزیشن کو ختم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے جو نام دیے گئے تھے وہ پارٹی لیڈرشپ کے کہنے پر دیے تھے۔

پی ٹی آئی نے پہلے حسن عسکری اور ناصر درانی کا نام بھی دیا ہے۔ تاہم ناصر درانی کی معذرت کے بعد پی ٹی آئی نے اب حسن عسکری کے ساتھ اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام بھی دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بات کرکے یہ نام دوبارہ پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا اتفاق ہے کہ انتخابات 60 دن کے اندر شیڈول کے تحت ہونے چاہییں۔ بروقت انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل تحریک انصاف نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ساتھ ملکرنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےناصر کھوسہ کا نام فائنل کیا اور پریس کانفرنس میں پبلک بھی کردیا تھا، تاہم بعد میں پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام مسترد کرکے حسن عسکری اور ناصردرانی کے نام دیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات