انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں 6 جون تک خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیں،الیکشن کمیشن کی ہدایت

جمعہ جون 15:23

انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں 6 جون تک خواتین اور غیر ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6 جون 2018ء تک خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ انتخابی قوانین 2017ء کی دفعہ 104 کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست 6 جون 2018ء تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دے۔ قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک مندرجہ بالا ترجیحی فہرست جمع کروانا لازمی ہے۔