ن لیگی سینئر رہنماء ذولفقارکھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ذوالفقار کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ آج عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے،آصف زرداری نے بھی ذوالفقار کھوسہ کو شمولیت کی دعوت دی تھی۔ میڈیا رپورٹس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ جون 15:19

ن لیگی سینئر رہنماء ذولفقارکھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سردار ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے،اآج عمران خان سے ملاقات میں دونوں رہنماء پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر اور ناراض رہنماء سردار ذوالفقار کھوسہ اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی سیاسی صورتحال اورصوبی جنوبی پنجاب سے متعلق تبالہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماء ذوالفقارکھوسہ آج عمران خان سےملاقات میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

سردار ذوالفقار کھوسہ کے ہمراہ ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمدکھوسہ کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

اس سے قبل شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے چند ماہ قبل سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کی تھی ۔ جس میں انہوں نے ذوالفقار کھوسہ کوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ تاہم اب تحریک انصاف کی آئندہ اقتدار کیلئے ہوا کا رخ دیکھ کرڈی جی خان سے کھوسہ برادران نے تحریک انصاف میں شمولیت کو بہتر آپشن سمجھ لیا ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف کو آئندہ اقتدار میں آنے والی جماعت سمجھا جارہا ہے۔

جس کے باعث موسمی پرندے اور اپنی پرانی جماعتوں سے ناراض رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ میں مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی سے درجنوں رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم اب تحریک انصاف نے پاڑٹی کے اندر دوسری جماعتوں کے لوگوں پرتحفظات کا اظہار بڑھنے پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی ہرنئے شامل ہونے والے رکن کے بارے جانچ پڑتال کا کام کرے گی۔