جسٹس (ر) ناصر الملک نے بطور نگراں وزیر اعظم اپنا پہلا حکم جاری کر دیا

فواد حسن فواد کا تبادلہ کر کےڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا، عامر سہیل سیکرٹری برائے نگراں وزیر اعظم مقرر کر دئیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 جون 2018 15:21

جسٹس (ر) ناصر الملک نے بطور نگراں وزیر اعظم اپنا پہلا حکم جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون 2018ء) : جسٹس (ر) ناصر الملک نے بطور نگراں وزیر اعظم اپنا پہلا حکم جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے نگراں وزیر اعظم مطابق جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پرنسیپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا تبادلہ کر دیا ہے۔فواد حسن فواد کو ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے تبادلے کی منظوری دے دی ہے۔جب کہ سہیل عامر کو سیکرٹری برائے نگراں وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔۔ جب کہ ابو عاکف سیکرٹری کابینہ مقرر کر دئیے گئے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے مابین نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق ہوا تھا جس کا اعلان اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

۔ناصر الملک پاکستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔وہ پاکستان کے 22 ویں چیف جسٹس تھے۔ ناصر المک 17اگست 1950کو پیدا ہوائے۔ان کا تعلق سوات کے سیاسی گھرانے سے ہے پرائمری اور مڈل کی تعلیم آبائی علاقے میں حاصل کی اور پشاور یونیورسٹی سے ایل ایل بی کرنے کے بعد اعلٰی تعلیم کے لیے لندن چلے گئے۔ جہاں جسٹس ناصرالملک نے بیرسٹر ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپس آکر پشاور میں وکالت کا باقاعدہ آغاز 1977 میں کیا اور سترہ سال تک بطور وکیل عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

1993 میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ایڈوکیٹ جنرل بنے۔ 1994 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ دس سال بعد 31 جولائی 2004 میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ ایک سال چیف جسٹس ہائی کورٹ رہنے کے بعد 2005 میں سپریم کورٹ کے جج بنے اور دس سال تک عدالت عظمی کے جج رہنے کے بعد جولائی 2014 میں چیف جسٹس پاکستان بنے۔۔چیف جسٹس ناصرالملک نے اپنے کیرئیر میں کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔