امریکی سائنس دان بھارت میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

جمعہ جون 16:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) امریکی سائنس دانوں کا ایک گروپ کریگ مکلین کی قیادت میں بھارت میں 11 جون سے شروع ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کرے گا،یہ اجلاس بھارت کے شہر گوا میں ہو گا،جس میں سمندروں اور ماحول سے متعلق امریکی ادارے اور بھارت کی زمین سے متعلق وزارت کے تقریباً 200 سائنس دان شرکت کریں گے،،بھارت کیلئے روانہ ہونے سے پہلے مکلین فارن پریس سینٹر میں سمندروں اور ماحول کے بارے میں امریکا اور بھارت کے درمیان بہت بارآور شراکت داری پر بریفنگ دیں گے،جس کے نتیجے میں بھارت اور امریکا اور پوری دنیا کیلئے زندگی بچانے اور اقتصادی فوائد برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عشرے پر محیط اس تعاون کے نتیجے میں حاصل ہونے کامیابیاں بحر ہند کے حوالے سے عالمی مشاہداتی نظام کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں،اس نظام کی بدولت بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے مون سون سسٹم کی قبل از وقت نشاندہی ہو سکے گی،جو ایک تہائی دنیا کی معیشت پر اثر انداز ہوتا ہے،امریکا اور بھارتی سائنس دان موسمیاتی سائیکلون کی پیش گوئیوں اور ماہی گیری سے متعلق سائنسی امور پر بھی تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :