بھارت؛مسجد کا مینار منہدم ہونے سے 4 افراد جاں بحق،4زخمی

جمعہ 1 جون 2018 16:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفان اور بادوباراں کے باعث مسجد کا مینار منہدم ہو گیا،جس کے نتیجہ میں سے 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کے علاقے کے بھوڑوار میں پیش آیا،جہاںگزشتہ شب طوفانی آندھی سے مسجد کا مینار ایک مکان پر جاگرا،جس کے ملبے تلے دب کر عظیم اللہ،جنید، نازیہ،اور علمہ موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :