صہیونی فورسز نے فلسطین کے انسانی حقوق سینٹر کے سربراہ کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا

جمعہ جون 16:00

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی علاقے سے سرگرم فلسطینی اسامہ شاہین کو اغوا کر لیا ہے۔فلسطینی نشریاتی ادارے کے مطابق35 سالہ اسامہ شاہین کو الخلیل شہر کے جنوبی علاقے درا میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی میں اغوا کیا گیا،سینٹر کے سربراہ اور معروف صحافی کے گھر پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارا اور اسامہ شاہین کو اغوا کر کیساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسامہ شاہین 9ماہ قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے،اسامہ شاہین ایک سال تک کسی ایف آئی آر کے اسرائیل کی انتظامی نظر بندی میں رہے،کارروائی اسامہ شاہین کو فلسطینی اسیران کے حق میں سرگرمی دکھانے پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :