گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ،رافیل نڈال، مارین کلک، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، کیون اینڈرسن اور جان اسنر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعہ جون 16:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، کروشیا کے مارین کلک، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو، جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن اور امریکا کے جان اسنر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچز میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کروشین کھلاڑی مارین کلک نے سخت مقابلے کے بعد پولینڈ کے ہیوبرٹ کو 6-2، 6-2، 6-7(3-7) اور 7-5 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، ارجنٹائن کے ففتھ سیڈڈ جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے جولین بینیٹیو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-3 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں دوسری ا?زمائش میں سرخرو رہے، ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے یوروگوئے کے پابلو کیوواس کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6،7-6(7-5) اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، امریکا کے دراز قد جان اسنر نے بھی میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے، انکی فتح کا سکور 6-7،7-6، 7-6(7-2) اور 6-2 رہا۔

(رضوان شاہ)

متعلقہ عنوان :