سید صلاح الدین کے فرزند کی ضمانتی درخواست مسترد

جمعہ 1 جون 2018 16:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے محبوس فرزند شاہد یوسف کی ضمانتی درخواست دلی ہائی کورٹ نے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

مبینہ حوالہ سکینڈل 2011 میں شامل ہونے کی پاداش میں قومی تفتیشی ایجنسی نے لگ بھگ سات ماہ قبل یعنی 24 اکتوبر 2017 سید شاہد یوسف کو نئی دہلی میں اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب مذکورہ ایجنسی نے شاہد یوسف کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا، بڈگام کے علاقہ سوئیہ بگ سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سید شاہد یوسف جو کہ محکمہ زراعت میں بطور ایگریکلچر اسسٹنٹ تعینات تھے کو حراست میں لینے کے بعد این آئی اے نے 21 اپریل 2018 کو اس کے خلاف نئی دہلی کی عدالت میں چارج شیٹ زیر دفعہ 120-B آئی پی سی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق قانون کے تحت داخل کیا تھا۔

اسکینڈل 2011 کے سلسلے میں محمد صدیق گنائی ، غلام جیالنی للو اور فاروق احمد ڈگر کو پہلے ہی مجرم قرار دیا گیا دریں اثناء گزشتہ سات ماہ سے تہاڑ جیل میں نظربند سید یوسف کی جانب سے ا یک وکیل نے دلی کورٹ میں ضمانتی درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ شاہد یوسف کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاہم ان کی درخواست کو نامنظور کر دیا گیا ۔۔

متعلقہ عنوان :