طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پس پردہ مذاکرات بارے امریکی کمانڈر کا حالیہ بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ، ذبیح اللہ مجاہد

جمعہ جون 16:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ جگجو گروپ پس پردہ مذاکرات بارے امریکی کمانڈر کا دعوی مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکی کمانڈر جنرل جان نکلوس کا حالیہ بیان کہ کابل حکومت اور طالبان جنگجوئوں کے درمیان پس پردہ مذاکرات ہورہے ہیں بالکل بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت امریکی جنرل کا یہ من گھڑت بیان افغانستان میںامریکی ناکامی سے توجہ ہٹانے اور واشنگٹن میڈیا کو جھوٹے دعوئوں میں مصروف رکھنے کی کوشش ہے تاکہ امریکی میڈیا افغانستان میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکام حکمت عملی کا پول کھولنے میں نہ پڑ جائے