رنبیر کپورکا 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہونے کا انکشاف

جمعہ 1 جون 2018 16:26

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہو گئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہ اکہ وہ 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہو گئے تھے جس سے چھٹکارا پانے کے لئے وہ آسٹریا گئے اور وہاں کے ڈاکٹر نے انہیں نیکوٹین سے چھٹکارے میں مدد کے لئے کانوں میں لگانے کیلئے انجیکشن دیئے، کیونکہ رنبیر کپور کو یہ لگتا تھا کہ ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اپنی طاقت سے اس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور ان دنوں فلم ’’سنجو‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا جو شائقین نے بے حد پسند کیا

متعلقہ عنوان :