علی فضل نے تیلگو فلم ’’ پراستھانم‘‘ کا حصہ بننے کی وجہ سنجے دت کو قرار دے دیا

جمعہ جون 16:26

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بالی وڈاداکار علی فضل نے تیلگو فلم ’’ پراستھانم‘‘ کا حصہ بننے کی وجہ سنجے دت کو قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق علی فضل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ تیلگو فلم ’’ پراستھانم‘‘کا حصہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب مجھے فلم کی پیش کش کی گئی اور مجھے پتا چلا کہ فلم میں سنجے دت بھی ہیں تو میں نے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر فلم کی پیش کش قبول کر لی، کیونکہ میں بچپن سے ہی سنجے دت کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور میںان کا بہت بڑا مداح ہوں۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار دیوا کتا ہیں

متعلقہ عنوان :