کھلاڑی اپنی فارم تبدیل کریں ورنہ ڈریسنگ روم میں نئے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہوں گا

پاکستان سے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش کرکٹرز کی نوکریاں دائو پر لگ گئیں ، الیسٹر کک نے خبردار کردیا

جمعہ جون 16:26

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان سے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش کرکٹرز کی نوکریاں داؤپر لگ گئیں۔انگلش اوپنر الیسٹر کک نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنی موجودہ فارم کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے تو پھر انگلینڈ کا ڈریسنگ روم اپنے نئے مہمانوں کو خوش آ مدید کہہ رہا ہوگا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اس وقت انگلش ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی اور وہ یہ بات بھی جاتنے ہیں کہ انھیں ہیڈنگلے میں اپنے آخری تینوں ٹیسٹ میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے، جہاں پر اب جمعے سے پاکستان کے خلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہورہا ہے۔

کک کہتے ہیں کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم سب کا کرکٹ مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، شکست کبھی بھی اچھی چیز نہیں ہوتی اور جس طرح ہم نے لارڈز میں کھیلا وہ تو انتہائی مایوس کن تھا، یہ وقت ہمارے لیے فرسٹریشن سے بھرپور ہے، ہم وکٹ پر زیادہ دیر قیام کرہی نہیں رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش اوپنر نے کہا کہ ہمیں ایک گروپ کی طرح میں باہم یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور اس کیلیے ہمیں لارڈز ٹیسٹ کی منفی چیزوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، اس کے ساتھ میں یہ پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ عمل کرنے سے باتیں کرنا زیادہ آسانہوتا ہے، یہ بات تو واضح ہے کہ ہم ہمیشہ ہار نہیں سکتے، ہمیں فوری طور پر اس روش کو تبدیل کرنا ہوگا۔

الیسٹرکک نے اپنے ساتھی اوپنر مارک اسٹونمین کے ڈراپ ہونے پر مایوسی ظاہر کی تاہم ان کے متبادل کیٹن جیننگز کی صلاحیتوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :