سرگودھا ،تین کاروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،3 افراد گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 16:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) سرگودھا کے علاقہ شاہپورتحصیل کچہری کے قریب تین کاروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے 3 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تحصیل کچہری شاہپور میں قتل کے مقدمات کی سماعت ہو رہی تھی جس کے لئے پولیس نے سکورٹی ہائی الرٹ کر رکھی تھی کہ کچہری سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر 3مشکوک کاروں میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے کاروائی کر کے اسلحہ 2 پستول اور 5 بندوقیں برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔

معلوم ہوا کہ علاقہ کے دو گروپوں میں قتل کی دشمنی چلی آرہی ہے حال ہی میں شاہ پور کچہری کے قریب پیشی پر آنے والے شخص کے قتل کے بعد مقتول کے رشتہ دار بھاری اسلحہ سمیت تین کاروں میں اج پیشی پر آئے تھے کہ صدر پولیس نے تینوں کاروں کے ڈرائیورز کو حراست میں لے کر 2 پستول اور پانچ بندوقیں قبضہ میں لے لیں جس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔