باجوڑایجنسی ،گھریلوں تنازعے پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق ،تین زخمی

جمعہ 1 جون 2018 16:38

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کے گائوں کوہی میں گھریلوں تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گائوں کوہی میں نماز عشاء کے وقت عبدالولی نامی لڑکے نے اپنے باپ گل مکئی ، بھائی فضل سبحان ، بھتیجا فضل منان اور دو بھتیجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد کو گولیاں لگی ۔فائرنگ کے نتیجے میں سبحان اور فضل منان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ضلعی ہسپتال خار باجوڑ منتقل کردیا۔اسسٹنٹ پولیٹیکل خا رعارف خان یوسفزئی کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیاہیں۔

متعلقہ عنوان :