الیکشن کمیشن کی انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کو 6 جون تک خواتین وغیر مسلموں کیلئے مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کروانے کی ہدایت

جمعہ جون 16:38

الیکشن کمیشن کی انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کو 6 جون تک خواتین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو 6 جون تک خواتین اور غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیداروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعہ 104 کے جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست مورخہ 6 جون 2018ء تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کروادیں۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک مندرجہ بالا ترجیحی فہرست جمع کرانا لازمی ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 جون 2018ء کاغذات نامزدگی اور ترجیحی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔