مشاہد حسین سید سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے برائے ایوی ایشن ڈویژن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

اہم اداروں میں اصلاح کی گنجائش ہے، کمیٹی اس کیلئے اپنا کردار ادا کریگی، چیئرمین کمیٹی

جمعہ جون 16:42

مشاہد حسین سید سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے برائے ایوی ایشن ڈویژن کے بلامقابلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن ڈویژن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر حاصل بزنجو نے بطور چیئرمین مشاہد اللہ خان کے نام کی تائید اور تجویزکی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے تمام ارکان نے مشاہد اللہ خان کو چیئرمین منتخب کر لیا ۔ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد مشاہد اللہ خان نے ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی کے فیصلوں میں تمام ارکا ن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہم اداروں میں اصلاح کی گنجائش ہے۔ کمیٹی اس کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن ڈویژن جلد نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :