کراچی پریس کلب اور سی ای جے میں ورکشاپ کے انعقاد کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ 1 جون 2018 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) کراچی پریس کلب اور سینٹر فار ایکسلنس ان جرنلزم ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے درمیان گزشتہ روز صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ورکشاپس کے انعقاد کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر کراچی پریس کلب احمد خان ملک، سیکریٹری مقصود یوسفی اور سی ای جے کے ڈائریکٹر کمال صدیقی نے دستاویز پر دستخط کیے۔

پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں کے لیے ان ورکشاپس کا انعقاد سی ای جے اور کراچی پریس کلب کی اسکلز ڈولپمنٹ کمیٹی کے تحت کیا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر نے صحافیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے سی ای جے کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ صحافیوں بلخصوص کر فیلڈ میں نئے آنے والوں کی تربیت کی سخت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری پریس کلب نے سی ای جے کے تعاون پر ادارے کے ڈائریکٹر کمال صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب نہ صرف اراکین کا فیملی کلب ہے جہاں صحافیوں کے اہل خانہ کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہاں ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کو بہتر کرنے کے لیے وقتا فوقتا ورکشاپس کا انعقاد بھی کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ای جے کے تعاون سے ورکشاپس سے صحافیوں کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر سی ای جے کمال صدیقی نے صحافیوں کے پیشہ ورانہ استعداد کو بڑھانے کی ضرورت پر ضرور دیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب کے ساتھ مشترکہ ورکشاپس سے بڑی تعداد میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور سیکریٹری اسکلز ڈولمپنٹ کمیٹی نعیم اکبر سہوترا نے مجوزہ ورکشاپس کی تفصیلات پیش کی اور بتایا کہ رپورٹنگ، ایڈیٹنگ اور فوٹو جرنلزام کے علاوہ ڈیٹا جرنلزم ، موبائل جرنلزم اور سوشل میڈیا کے صحافت کے لیے مفید استعمال سمیت مختلف موضوعات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے خازن موسی کلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکریٹری جنرل حامد الرحمان، کراچی پریس کلب کے اراکین گورننگ باڈی عارف ہاشمی، شمس کیریو، ابولحسن، اسکلز ڈولپمنٹ کمیٹی کے اراکین اصغر عمر، ماہم مہراور شازیہ حسن، سینٹرفارایکسلنس کے اساتذہ اور دیگر نے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :