پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر تیزی کے باوجودسرمایہ کاروں نے 5ارب49کروڑسے زائد ڈوب گئے

جمعہ 1 جون 2018 16:42

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر تیزی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو اتار چڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر تیزی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی42900کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب49کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت58.53فیصدکم جبکہ47.88فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42749پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم سابق چیف جسٹس (ر) ناصرالملک کا بطورنگران وزیراعظم حلف اٹھانے اور نئے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ اورتوانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 ابڈیکس ایک موقع پر 42970کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس66.17پوائنٹس اضافے سی42912.81پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر307کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی142کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،147کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب49کروڑ83لاکھ62ہزار717روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر89کھرب7ارب94کروڑ51لاکھ76ہزار320روپے ہوگئی۔

جمعہ کو5کروڑ92لاکھ27ہزار650شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت 8کروڑ35لاکھ96ہزار130شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت150.00روپے اضافے سی3150.00روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت149.15روپے اضافے سی8000.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی فلپس موریس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت155.36روپے کمی سی2974.10روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت73.66روپے کمی سی1399.71روپے ہوگئی۔

جمعہ کو ڈولمین سٹی کی سرگرمیاںایک کروڑ23لاکھ52ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سی13.15روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں43لاکھ93ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت68پیسے کمی سی38.11روپی پر بندہوئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس30.43پوائنٹس کمی سی20990.65پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس68.70پوائنٹس اضافے سی73050.78پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس38.93پوائنٹس اضافے سی31401.21پوائنٹس پر بندہوا۔