پی ٹی آئی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی جس کے بعد ملک میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا، چوہدری محمد اشفاق

تبدیدلی کی ہوا چل پڑی، پاکستان تحریک انصاف کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی، حلقہ این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بطور امیدوار نامزدگی پر عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کا مشکور ہوں

جمعہ جون 16:43

لاہور/ ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس پریزیڈنٹ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 112 سے امیدوار چوہدری محمد اشفاق نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی جس کے بعد ملک میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے حلقہ این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بطور امیدوار نامزدگی پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک میں تبدیدلی کی ہوا چل پڑی ہے اور اب عوام ان پارٹیوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے جنہوں نے بار بار ووٹ لے کر اقتدار میں آنے کے باوجود کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔

چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ عوام ان لوگوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے جنہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور ملک پر قرضوں کا بھوجھ دوگنا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں بہترین امیدواروں کی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔