ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل ہفتہ کے روز کھیلے جائیں گے

جمعہ 1 جون 2018 16:43

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ایس ایس بی ٹرافی رمضان لمبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں عسکری الفاذ ،آرام باغ ،اومیگا اور ون یونٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل ہفتہ کے روز کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل عسکری الفاذ بمقابلہ اومیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل آرام باغ بمقابلہ یون یونٹ کے مابین کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

آخری لیگ میچ میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 37-36پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم اومیگا کلب کی جانب سے طاہر نقاش 17،ندیم احمد اور انس اظہر 5،5جبکہ رنر اپ ون یونٹ کلب کی جانب سے طلال احمد 13،تشفین زیدی 10اور شہریار سرور نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔قبل ازیں کھیل کے آغاز پر آرام باغ باسکٹ بال کلب کے سابق کپتان اور نیشنل بنک کے کھلاڑی محمد یوسف میمن کے انتقال پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر عبدالناصر ،طارق حسین ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض غلام محمد ،ممتاز احمد اور محمد شبر نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،نزاکت خان ،زاہد ملک اور اسد امام تھے ۔

متعلقہ عنوان :