عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوسی کی سطح پر اقدامات کئے جار ہے ہیں۔چیئرمین بلدیہ شرقی

جمعہ جون 16:43

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوسی کی سطح پر اقدامات کئے جار ہے ہیں ، ڈی ایم سیز کو فنڈنگ طے شدہ فارمولے کے تحت دئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 11 خداداد کالونی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر اور علاقہ مکینوں کے ہمراہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ مکینوں کی شکایات کے حل کیلئے بلدیہ شرقی کی جانب سے بیک وقت نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب، سڑکوں کی استرکاری و دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں ، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر متعلقہ افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے جو مسائل پیش کئے ہیں، انہیں سامنے رکھتے ہوئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، ہمارا مقصد طویل المعیاد بنیادوں پر عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہے، انہوں نے اس موقع پر ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے ، ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے چھ مہینوں کے بعد اس جگہ کا دورہ کرکے جائزہ لیا جائیگا انہوں نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ دورے میں تجاوزات کے خاتمے اور روشنی کے حوالے سے بھی اقدامات کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک و آخری عشرے میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں بالخصوص اہم و ذیلی شاہراہوں اور مساجد کے اطراف لائیٹس کی تنصیب و درستگی سمیت دیگر بلدیاتی خدمات کو یقینی یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں علاقے میں صفائی و ستھرائی یقینی بنانے اور ملبہ اٹھانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔