رانا مسعود اختر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال ڈسٹر کٹ رٹر ننگ آفیسر ساہیوال ہونگے،نوٹیفیکیشن جاری

قومی و صوبائی اسمبلی امیدواروں سے کاغذات نا مزدگی رٹر نگ آفیسروں کے پاس شیڈول کے مطابق جمع کرائے جائیں گے

جمعہ جون 16:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن 2018کے شیڈول کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جسکے مطابق رانا مسعود اختر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال ڈسٹر کٹ رٹر ننگ آفیسر ساہیوال ہونگے اور ضلع ساہیوال کے قومی و صوبائی اسمبلی امیدواروں سے کاغذات نا مزدگی رٹر نگ آفیسروں کے پاس شیڈول کے مطابق جمع کرائے جائیں گے ۔

یہ بات جمعہ کو یہاں ڈسٹر کٹ الیکشن کمیشن کے تر جمان رانا عبد الغفار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایاکہ این اے 147ساہیوال ارشد محمود ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال،این اے 148رانا مبشر حسین ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ۔این اے 149محمد یعقوب ایڈیشنل سیشن جج ،پی پی 196ظفر مہدی سینئر سول جج ساہیوال،پی پی 197سردار نوید احمد سول جج فر سٹ کلاس ساہیوال ،پی پی 198تجمل حسین سول جج فر سٹ کلاس ،پی پی 199مسٹر محمد آصف سول جج فر سٹ کلاس ساہیوال،پی پی 200راشد شبیر سول جج چیچہ وطنی ،پی پی 201مجیب الرحمن شامی سول جج فر سٹ کلاس ،پی پی 202،محمد نذیر سول جج رٹر ننگ ٓفیسروں کے پاس 2جون سے 6جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کر وائیں گے ۔

(جاری ہے)

7جون کو امیدواروں کی فہرست شائع کر دی جائے گی ۔14جون کو رٹر ننگ آفیسروں کی طرف سے کاغذات نا مزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی ۔19جون کو رٹر ننگ آفیسر مسترد کئے جانے والے امیدواروں کی در خواستوں کی فہرست شائع کریں گے ۔26جون کو رٹر ننگ آفیسروں کی طرف سے مسترد کئے جانے والے امیدواروں کی اپیلوں کی فیصلے ہونگے ۔27جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہوگی۔28جون کو کاغذات نا مزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔29جون کو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 25جولائی کو پولنگ ہوگی۔