ساہیوال،شدید گر می سے پولیس اے ایس آئی احسن حیدر ڈیوٹی کے دوران حر کت قلب بند ہو نے سے انتقال کر گئے

جمعہ 1 جون 2018 16:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) شدید گر می اور لو لگنے سے نواحی چک 104/9.Lکے پولیس کے اے ایس آئی احسن حیدر ڈیوٹی کے دوران حر کت قلب بند ہو نے سے انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

احسن حیدر اے ایس آئی تھانہ صدر چیچہ وطنی موبائل گاڑی نمبر 76/SLGپر غر بی بائی پاس چیچہ وطنی چک 110/12.Lکے قریب سر کاری ڈیوٹی گشت پر تھے کہ ان کو شدید گر می کے سبب دل کا دورہ پڑا انہیں بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئے ۔مر حوم کی میت ورثاء نے پولیس کے سپرد کر دی۔